English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی ادارے ہائیڈروکسی کلوروکین سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ، ٹرمپ کا دعویٰ

share with us

واشنگٹن: 16 جون2020(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے دیگرممالک ہائیڈروکسی کلوروکین سے فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن امریکی ادارے کلوروکوئن دوا سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کلوروکوئن اور ہائيڈروکسی کلوروکوئن کو ہنگامی حالت میں استعمال کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کرتے پر امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکی ادارے کورونا کے حوالے سے ہائیڈوآکسی کلوروکوئن دواسے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے جبکہ دیگرممالک کلوروکوئن سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

خیال رہے صدرٹرمپ ملیریا کی دوا کلوروکوئین کورونا سے بچنے کے لئےاستعمال کرتے ہیں اورلوگوں کوبھی کلوروکوئین لینے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

یاد رہے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہنگامی صورت میں کورونا مریضوں کے لیے ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کےاستعمال کا اختیار واپس لے لیا ہے، کیونکہ ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ نئے شواہد کی بنیاد اس بات پر یقین نہیں کیا جاسکتا کہ ہائڈروکسی کلوروکین اور اس سے متعلقہ دوا کلوروکین کورونا کے علاج میں موثر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکا میں 21 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد میں کورونا سے متاثر ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار سے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 42 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا