English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس ویکسین کی تحقیقاتی معلومات چرانے کے لیے سائبر حملے کی کوشش ناکام

share with us

لندن:08 جون2020(فکروخبر/ذرائع) برطانوی سیکیورٹی اداروں نے نیشنل ہیلتھ سروسز پر کرونا وائرس ویکسین کی تحقیقاتی معلومات چرانے کے لیے سائبر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچارکھی ہے جس کی ویکسین ابھی تک تیار نہیں کی جاسکی ہے تاہم برطانیہ سمیت کچھ ممالک نے کرونا ویکسین بنانے کا دعویٰ ضرور کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کورنا ویکسین کی تحقیقاتی معلومات چرانے کیلیے برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروسز کے نیٹ ورک سسٹم پر سائبر حملہ کیا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل کمیونیکیشن جرمی فلیمنگ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کورونا کی ویکسین کی تحقیقی معلومات چرانے اور نیشنل ہیلتھ سروسز کے ڈھانچیکو تباہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

جرمی فلیمنگ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں مکمل طور پر الرٹ ہیں، برطانوی خفیہ ایجنسیوں کی بروقت مداخلت نے حملے ناکام بنا دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کمیونیکیشن کا مزید کہنا تھا کہ اداروں، عوام کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا