English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رہنما سونالی پھوگاٹ کی ایک شخص کو چپل سے مارتے ہوئے ویڈٰیو وائرل

share with us

نئی دہلی :06 جون2020(فکروخبر/ذرائع) ہریانہ کی بی جے پی رہنما سونالی پھوگاٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں وہ ایک شخص کو تھپڑ اور چپل مارتی دکھائی دے رہی ہیں۔امر اجالا کی خبر کے مطابق، یہ شخص حصار کی مارکیٹ کمیٹی کے سکریٹری سلطان سنگھ ہیں اور یہ جگہ بالسمند کی اناج منڈی ہے۔ یہ واقعہ  جمعہ کی  صبح کا ہے جب بی جے پی رہنما پھوگاٹ اناج منڈی کا دورہ کرنے پہنچی تھیں۔ اس وقت سلطان سنگھ بھی وہاں تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ لوگوں کی  شکایتوں پر جب سونالی نے ان سے جواب مانگا، تب سنگھ نے ان کے بارے میں کوئی نازیبا تبصرہ  کیا، جس سے ناراض پھوگاٹ نے انہیں تھپڑ مارا اور پھر چپل سے پیٹا۔واقعہ  کے دو ویڈیو سامنے آئے ہیں۔ ایک ویڈیو آس پاس کھڑے لوگوں نے بنایا ہے، جس میں سونالی کو گالیاں دیتے ہوئے سکریٹری کو پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ یہ کہتے ہوئے کہ ‘تم جیسوں کو جینے کا حق  نہیں ہے’ سکریٹری کو مار رہی ہیں۔

اس میں ان کے پاس پولیس کی وردی میں کھڑے ایک شخص کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے بعد سونالی کے حامیوں نے بھی سکریٹری  کے ساتھ ہاتھاپائی کی تھی۔ٹک ٹاک ایپ سے مشہور ہوئی سونالی کو بی جے پی نے پچھلے ہریانہ اسمبلی انتخاب  میں سابق وزیر اعلیٰ بھجن لال کے بیٹے اور کانگریس امیدوار کلدیپ بشنوئی کے خلاف آدم پور سیٹ پر ٹکٹ دیا تھا۔ بشنوئی نے سونالی کو بہت کم فرق سے ہرایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ  کے بعد دونوں فریق بالسمند پولیس چوکی پہنچے تھے، جہاں سکریٹری  کے معافی مانگنے کے بعد معاملے میں بنا کارروائی کئے نپٹارا ہو گیا۔ٹائمس آف انڈیا کے مطابق، حصار کے ایس پی گنگا رام پونیا نے اس واقعہ  کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ سلطان سنگھ کہ طرف سے انہیں پھوگاٹ کے خلاف شکایت ملی ہے جس پرمناسب کارروائی کی جائےگی۔

واقعہ  کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سونالی کی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ منوہرلال کھٹر سے ان کے خلاف کارروائی کی مانگ کی جا رہی ہے

کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ریاستی حکومت سے سونالی کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہا ہے، ‘کھٹر صاحب، کیا ہریانہ کے اسٹاف آپ کےرہنماؤں سے بے عزت  ہونے اورتھپڑ چپل کھانے کے لیے ہیں؟ کیا ہریانہ کے اسٹاف بی جے پی کے نوکر ہیں؟ کیااسٹاف جانور ہیں؟ کارروائی کب کریں گے؟ جان لیں، ہریانہ کی عوم  آپ کو معاف نہیں کرےگی۔

مقامی میڈیا کے مطابق، سونالی نے کچھ دن پہلے آدم پور منڈی کا بھی دورہ کیا تھا اور یہاں بدعنوانی کئے جانے کے الزام  لگائے تھے۔قابل ذکر ہے کہ سونالی نے پچھلے سال اپنی بہن بہنوئی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی تھی اور دھمکی دی گئی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا