English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی نے لاک ڈاون کو ناکام قرار دیا

share with us

:06 جون2020(فکروخبر/ذرائع)کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو ایک ٹوئٹ کیا جس کے ذریعہ انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کی کورونا وائرس سے لڑنے کی پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں 5 گراف پیش کیے جس کے ذریعہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور اسے ہٹانے کو لے کر اپنائی گئی سوچ پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے اسے ناکام لاک ڈاؤن کا نام دیا۔

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں ہندوستان سمیت پانچ ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن لگانے اور ہٹانے کے گراف کو دکھایا ہے۔ ٹوئٹ میں دیے گئے گراف سے واضح ہے کہ یوروپی ممالک میں کس طرح لاک ڈاؤن کے سبب کورونا انفیکشن والے افراد کی تعداد کم ہوئی ہے، لیکن ہندوستان میں ان مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہی دیکھنے کو ملا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ جب لاک ڈاؤن ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تو اس وقت ملک میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

غور طلب ہے کہ راہل گاندھی کافی وقت سے کورونا وائرس پر حکومت کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس لاک ڈاؤن کے سبب غریب طبقے کے سامنے کھڑے ہوئے مسائل پر بھی اپنا رد عمل دیتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین سے بات چیت کر کے بھی کورونا بحران میں حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدام پر سوال اٹھائے ہیں۔

قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا