:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...

نئی دہلی:04 جون2020(فکروخبر/ذرائع) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے نو ہزار سے زائد معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 216919 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9304 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 216919 ہو گئی۔ اس دوران مزید 260 لوگوں کی موت کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 6075 ہو گئی۔ ملک میں اس وقت پرکورونا کے 106737 فعال معاملے ہیں، جبکہ 104107 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 25872 تک پہنچ گئی ہے اور 208 اموات ہوئی ہے جبکہ 14316 لوگوں کے علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ کورونا کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک میں دہلی متاثرین کی تعداد کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں 23645 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 606 لوگوں کی جان جا چکی ہے جبکہ 9542 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
اس کے بعد کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات ہے۔ گجرات میں اب تک 18100 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 1122 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 12212 لوگ اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 9652 ہو گئی ہے اور 209 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 6744 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 8588 لوگ کورونا متاثرہ ہوئے ہیں اور 371 کی اس سے موت ہو گئی ہے جبکہ 5445 لوگ انفیکشن سے جنگ جیت چکے ہیں۔
آبادی کے حساب سے ملک کے سب سے بڑے ریاست اتر پردیش میں اب تک 8729 لوگ کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 229 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 5176 لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 6508 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 345 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 2580 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |