English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائیرلائن کمپنیوں کی مشکلوں میں اضافہ ، ایندھن کی قیمتوں میں 56 فیصد کا اضافہ

share with us

:یکم جون2020(فکروخبر/ذرائع)تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج سے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا ہے جس سے دو ماہ کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی مالی بحران کا سامنا کر رہی ایئر لائنز کمپنیوں کی مشکلیں اور بڑھ سکتی ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں یکم جون سے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 12،126.75 روپے بڑھا کر 33،575.37 روپے فی كلوليٹر کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے 16 مئی سے 31 مئی تک اس کی قیمت 21،448.62 روپے فی كلوليٹر تھی۔ اس طرح اس میں 56.54 فیصد کا زبردست اضافہ کیا گیا ہے۔
ہوائی جہاز سروس کمپنیوں کے مجموعی اخراجات کا 35 سے 40 فیصد ہوائی جہاز کے ایندھن کی مد میں خرچ ہوتا ہے۔ دو ماہ تک گھریلو مسافر پروازوں پر مکمل پابندی کی وجہ سے پہلے ہی ان کے سامنے نقدی کا بحران ہے۔ ایسے میں ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے ان کی مشکلات اور بڑھ سکتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا