English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاون کے دوران عوام کو ایک اور جھٹکا ، رسوئی گیس سلینڈر قیمتوں میں اضافہ

share with us

:یکم جون2020(فکروخبر/ذرائع)کچھ دنوں پہلے ایل پی جی رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی سے عوام میں خوشی کا ماحول تھا، لیکن اب ایک بار پھر عوام کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے اور وہ یہ کہ بغیر سبسیڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن 5.0 کے پہلے ہی دن عوام کو یہ بری خبر سننے کو مل رہی ہے۔

خبروں کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل، آئی او سی نے بغیر سبسیڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت 14.2 کلو گرام والے سلنڈر کی قیمت دہلی میں 11.50 روپے فی سلنڈر بڑھ گئی ہے۔ دیگر شہروں میں بھی گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت آج سے بڑھ گئی ہے اور کولکاتا میں یہ اضافہ 31.50 روپے، ممبئی میں 11.50 روپے اور چنئی میں 37 روپے فی سلنڈر ہوا ہے۔

قابل غور یہ ہے کہ 19 کلو گرام والے سلنڈر کی قیمت میں 110 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت بڑھ کر 1139.50 روپے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل مئی میں 14.2 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 162.50 روپے کی کمی کی گئی تھی جس سے عوام کافی خوش تھی۔ لیکن اب پھر قیمتوں کے بڑھنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا