English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاون کے باوجود نہیں تھم رہا کورونا کاقہر ، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 8380 معاملہ سامنے آئے

share with us

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی حیران کن تعداد سامنے آئی ہے جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

:31 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8،380 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کووڈ-19 سے متاثر مریضوں کی تعداد 1،82،143 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح اس وبأ سے اب تک 5،164 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 89،995 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس وبا سے سب سے زیادہ ریاست مہاراشٹر متاثر ہے یہاں اب تک 64،168 افراد متاثر پائے گئے ہیں اسی طرح بتدریج تامل ناڈو میں 21،184- دہلی میں 18،549 اور گجرات میں 16،343 مریض پائے گئے ہیں۔

اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر ہے۔ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2940 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 99 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 65،168 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر2197 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1084 افراد شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28081 ہو گئی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا