English   /   Kannada   /   Nawayathi

تبلیغی جماعت کے خلاف سی بی آئی نے تحقیقات شروع کی

share with us

:30 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)سی بی آئی نے تبلیغی جماعت کے منتظمین کے خلاف مبینہ طور پر نقد لین دین اور حکام سے غیر ملکی اعانتوں کو چھپانے کے الزام میں ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے اندراج کے بعد، سی بی آئی نے مبینہ طور پر نقد لین دین اور حکام سے غیر ملکی عطیات چھپانے کے الزام میں تبلیغی جماعت کے منتظمین کے خلاف اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش یہ فیصلہ کرنے کی طرف پہلا قدم ہے کہ آیا ایف آئی آر کے مطابق مکمل تحقیقات کرنے اور آگے بڑھنے کے لئے مواد موجود ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے غیر منصوبہ بند لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا جس کے بع بعد مہاجر مزدوروں کے بحران کے بعد تبلیغی جماعت کو نشانہ بنایا گیا،میڈیا اور بی جے پی رہنماوں نے تبلیغی جماعت کو پوری طرح کورونا ولن بنا کر پیش کیا جس کے بعد ملک میں مسلمانوں اور خاص کر تبلیغی جماعت سے جڑے افراد کے خلاف ایک مہم تیز ہوگئی جس کا اثر یہ رہا ہیکہ مسلمانوں کو کئی طرح کی مصیبتوں کا سامنا کرناپڑا،جبکہ تبلیغی جماعت کے ذمہ داران اور تبلیغی جماعت سے جڑے ملکی اور ہندوستان پہونچے غیر ملکیوں کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کرائی گئی، وہیں سینکڑوں افراد کو کورنٹائن کے نام پر قید کیا گیا، بعض افراد کو صرف تبلیغی ہونے کی بنا پر 45 دنوں تک کورنٹائن مراکز میں بند رکھا گیا۔

تاہم تبلیغی جماعت کے ذمہ دارون نے یہ بات واضح کردی تھی کہ انہوں نے انتظامیہ اور پولس سے تبلیغی مرکز میں پھنسے افراد کو ان کے شہر پہونچانے کے لئے تعاون طلب کیا تھا لیکن انتظامیہ نے بروقت اس پر کوئی جواب نہیں دیا جس سے ایک بڑی تعداد مرکز میں پھنسی رہ گئی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا