English   /   Kannada   /   Nawayathi

القدس باشندوں نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی مداخلت مسترد کردی

share with us

القدس: 30مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں نے کرونا وائرس کی آڑ میں اسرائیلی حکومت اور فوج کی مسجد اقصیٰ کے معاملے میں مداخلت مسترد کر دی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القدس کے فلسطینی باشندوں نے مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور میں اسرائیلی انتطامیہ کی مداخلت کو مذہبی اشتعال انگیزی اور مسلمانوں کے عبادت کے حقوق میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

مختلف بیانات میں فلسطینی شخصیات نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام مختلف حیلوں اور بہانوں سے مسجد اقصیٰ کے معاملات میں مداخلت کی کوشش کررہے ہیں مگر فلسطینی مسلمان غاصب صہیونیوں کی مجرمانہ مداخلت کوکسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

القدس کی نمائندہ فلسطینی شخصیات کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے نئی شرائط کا اعلان موجودہ وبا اور کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا