English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا سے ۹۰ سالہ شخص کی موت ، مرنے والوں کی تعداد ۲۴ ہو گئی

share with us

سری نگر:26 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شخص، جو کورونا وائرس میں مبتلا تھا، کی منگل کی علی الصبح یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سری نگر میں موت واقع ہوئی جس کے ساتھ جموں وکشمیر میں اس عالمی وبا میں مبتلا مریضوں کی اموات کی تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔ 24 میں سے 21 اموات صوبہ کشمیر جبکہ دیگر تین صوبہ جموں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کولگام کے کھالورہ نامی گائوں سے تعلق رکھنے والے ایک 90 سالہ معمر شخص کی منگل کی صبح سکمز صورہ میں موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کئی بیماریوں بشمول نمونیا، سانس لینے میں دشواری اور بخار سے دوچار اس معمر مریض کو پیر کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ سے سکمز صورہ منتقل کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: 'متوفی شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ گذشتہ شام دیر گئے مثبت آیا جس کے بعد اسے ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ منگل کی علی الصبح دم توڑ گیا'۔

جموں وکشمیر میں اب تک کورونا وائر سکے مریضوں کی جو 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، ان میں سے سب سے زیادہ ضلع سری نگر میں چھ، اننت ناگ، بارہمولہ اور کولگام اضلاع میں چار چار، بڈگام اور جموں اضلاع میں دو دو اور بانڈی پورہ و ادھم پور اضلاع میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا