English   /   Kannada   /   Nawayathi

طوفان امفان کا خطرہ : لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

share with us

:20 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)گردابی طوفان امفان کچھ کمزور ہوکر ایک انتہائی خطرناک سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحلی اضلاع سے لاکھوں افراد کو ساحل سے ہٹا دیاگیا ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

اڈیشہ کے 13 غیرمحفوظ اضلاع کے ایک لاکھ سے زائد شہریوں کا تخلیہ کیا گیا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہونچایا گیا ہے۔ طوفان امفان چہارشنبہ کی شات بنگلہ دیش کے ہاٹیہ جزیرہ اور کولکتہ سے 180کیلومیٹر دور مغربی بنگال کے دیگھا کے درمیان ساحل سے ٹکرائے گا۔
طوفان کے باعث آج اڈیشہ کے متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں چلیں گی اور بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ سپر طوفان کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلیے 1,704 کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔یہ طوفان مغربی گنال کے ڈیگھا ساحل سے 510 کیلومیٹر دور خلیج بنگال میں مرکوز ہے اور امکان ہے کہ وہ شمالی سمت بڑھے گا۔ دونوں ریاستوں میں چوکسی اختیار کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا