English   /   Kannada   /   Nawayathi

قضیہ فلسطین اور لیبیا کے معاملے پر روس اور تونس میں بات چیت

share with us

تیونس:19 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)عرب ملک تونس کے وزیر خارجہ نور الدین الری اورروسی وزیر‌خارجہ سیرگی لافروف نے گذشتہ شام فلسطین اور لیبیا کی صورت حال پر ٹیلیفون پربات چیت کی۔

 تونسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نورالدین اوران کے روسی ہم منصب سیرگی لافروف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی تازہ صورت حال، بالخصوص قضیہ فلسطین اور لیبیا کے تنازع پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہ نمائوں‌نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے عزم اور اس کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل سے یک طرفہ اقدامات سے باز رہنے کامطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ دونوں‌ملکوں‌کے درمیان لیبیا کی موجودہ صورت حال اور لیبیا میں قومی وفاق حکومت اور باغی جنرل خلیفہ حفتر کی زیرکمان فوج کے درمیان جنگ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ لیبیا میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں پڑوسی ملک تونس بھی متاثر ہو رہا ہے۔

  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا