English   /   Kannada   /   Nawayathi

شکاری خود اپنے ہی جال میں !! زی نیوز کے ۲۸ ملازمین کورونا پوزیٹو ، زی نیوز دفتر سیل ، سوشل میڈیا میں بحث زوروں پر

share with us

:19 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا وائرس کو لے کر تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے اور اس کے بہانے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے زی نیوز کے ۲۸ ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں، جبکہ یہ خبریں بھی ہیں کہ وہ کورونا سے متاثرہ ہونے کے باوجود قرنطینیہ میں رہنے کے بجائے دفتر حاضر ہوتے رہے تھے ، اس خبر کے سامنے کے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر زی نیوز سیل کرو ہیش ٹیگ کے ساتھ زوردار بحث چھڑی ہوئی ہے ،

وہیں اب زی نیوز کے ایڈیٹر ان چیف سدھیر چودھری نے کہا ہے کہ زی نیوز کے ۲۸ ملازمین کا ٹیسٹ پوزییٹو آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے بیشتر  ایسے مریض ہیں جن میں کورونا کے علامات نہیں تھے، انہوں نے اس صورتحال کے بارے میں زی نیوز کے ایک سرکاری بیان کے ساتھ ٹویٹ کیا۔
 آرگنائزیشن کے مطابق 15 مئی کو ایک ملازم کورونا میں مثبت پایا گیا تھا۔  اس کے بعد، کمپنی نے ان ملازمین کی جانچ شروع کردی جو شاید اس ملازم کے ساتھ رابطے میں آئے ہوں گے۔ مزید 27 افراد میں انفیکشن پایا گیا۔

واضح رہے کہ تبلیغی جماعت میں کورونا وائرس کو لے کر زی نیوز نے بڑے پیمانہ پر پروپیگنڈہ مہم چلائی تھی جس کے باعث ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دی گئی ،اوراسے کورونا جہاد تک کہہ دیا گیا لیکن اب یہ معاملہ خود زی نیوز کے دفتر تک پہونچ گیا ہے تو میڈیا میں سناٹا چھایا ہوا ہے 

ٹویٹر پر اس وقت زی نیوز کے خلاف ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں لوگ انہیں حالیہ دنوں میں کئے گئے ان کے پروگراموں کو یاد دلا کران کو طنز کا نشانہ بنا رہے ہیں ،اور ان سے سوالات کی بوچھار کی جا رہی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ اب شکاری خود اپنے ہی جال میں پھنس گیا ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران، متعدد میڈیا تنظیموں سے میڈیا کارکنان کورونا سے متاثر ہوئے ہیں،  21 اپریل کو، چنئی کے ایک تمل نیوز چینل کے 26 ملازمین کورونا وائرس میں مثبت پائے گئے۔ ممبئی میں بھی 50 سے زیادہ صحافی انفیکشن میں مثبت پائے گئے، جب  170 سے زیادہ صحافیوں کو ٹیسٹ کیا گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا