English   /   Kannada   /   Nawayathi

ارنب کو تگڑا جھٹکا : سپریم کورٹ کا جانچ سی بی ائی کے حوالہ کرنے سے انکار ، لیکن .........

share with us

نئی دہلی:19 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو سپریم کورٹ سے منگل کو ایک بار پھر راحت مل گئی۔ عدالت نے ان کے خلاف تادیبی کارروائی پر لگائی روک تین ہفتے کے لئے بڑھا تو دی، لیکن ان کے خلاف درج معاملوں کی تفتیش کی ذمہ داری مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے سے انکار کر دیا۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ آرٹیکل 32 کے تحت درخواست مسترد نہیں کی جا سکتی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ارنب کے خلاف ناگپور میں درج ایف آئی آر کو ممبئی منتقل کیے جانے کے اپنے عبوری حکم پر آخری مہر لگا دی اور کہا کہ ممبئی پولیس ہی معاملے کی جانچ کرے گی۔
عدالت نے تاہم اپنے حکم میں یہ واضح ضرور کیا کہ ارنب کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر ہر طرح سے ایک جیسی ہیں، لہذا ناگپور کی ایف آئی آر کے علاوہ تمام ایف آئی آرمنسوخ کی جاتی ہیں، انہوں نے ممبئی پولیس کمشنر کو ارنب کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔
بنچ نے ارنب کی گرفتاری پر روک کے حوالہ سے 24 اپریل کو جاری عبوری روک ایک بار پھر تین ہفتہ کے لئے بڑھا دی ہے اور اس دوران مستقل راحت کے لئے متعلقہ عدالت کے سامنے جانے کی اجازت دے دی۔
بنچ کی جانب سے جسٹس چندرچوڑ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ارنب کے 21 اپریل کے پروگرام کی بنیاد پر پولیس اب ملک کے کسی بھی حصے میں ایف آئی آر درج نہیں کرے گی۔ خیال رہے جسٹس چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ نے گذشتہ 11 مئی کو تمام متعلق فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
عدالت عظمیٰ میں ارنب کی جانب سے سینئر وکیل ہریش سالوے، مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے 24 اپریل کو ارنب کو گرفتاری سے راحت دی تھی اور گزشتہ سماعت کے لیے یہ راحت فیصلہ آنے تک کے لئے بڑھا دی تھی۔
ارنب نے مہاراشٹر کے پالگھر کی موب لنچنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کے کردار پر سوال اتھائے تھے اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے تئیں تازیبا تبصرے بھی کئے تھے، جس کے بعد ان کے خلاف چھ ریاستوں میں 16 سے زیادہ ایف آئی آر درج کرائی گئیں، اس کے بعد وہ سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ انہیں اس معاملہ میں گرفتاری سے عبوری راحت ملی تھی۔ گزشتہ دنوں ایک اور ایف آئی آر دائر کی گئی تھی، جس کے خلاف ایک بار پھر انہوں نے عدالت کا رخ کیا تھا اور ریلیف کی مانگ کی تھی۔ دونوں ہی معاملہ میں عدالت نے درخواست گزار کو راحت دی تھی۔
سماعت کے دوران سالوے نے کہا تھا کہ درخواست گزار کے ٹی وی پروگرام میں فرقہ وارانہ بات نہیں کہی گئی۔ اس سے کوئی فساد نہیں ہوا۔ پالگھر میں مہاراشٹر پولیس کے رول پر سوال اٹھائے گئے تھے۔ اب پولیس ہی ارنب کی تحقیقات کر رہی ہے، تو جانچ سی بی آئی کو سونپ دی جائے۔ مہاراشٹر حکومت کے وکیل سبل نے دلیل دی تھی کہ مرکزی حکومت تفتیش اپنے ہاتھ میں لینا چاہتی ہے، جس پر سالیسیٹر جنرل نے سبل کی اس دلیل 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا