English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا کے ساتھ ہی شاید اب دنیا میں جینا ہوگا ،عالمی ادارہ صحت کے خدشات

share with us

جینیوا:14مئی 2020(فکروخبر نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈاکٹر مائیک ریان نے متنبہ کیا ہے کہ کروناوائرس شاید کبھی ختم نہیں ہوسکتا، ہمیں مہلک مرض ’ایچ آئی وی‘ کی طرح کرونا کے ساتھ بھی رہنا سیکھنا ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی چیف ڈاکٹر مائیک ریان کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم دیگر بیماری کے گرد رہنما سیکھ چکے ہیں ایسے ہی کروناوائرس کے ساتھ بھی کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے وائرس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن نظر نہیں آرہا اور نہ ہی یہ کہا جاسکتا ہے کہ وبا پر کب اور کس حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ایچ آئی وی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس بھی ختم نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں درکار ہیں، وبا کی ویکسین دریافت ہوجائے تو مہلک وائرس کو کنٹرول کرنے میں معاونت ملے گی، لیکن خاتمے کا نہیں کچھ کہہ سکتے۔

ڈاکٹر مائیک ریان نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح خسرہ جیسے بیماری کی ویکسین موجود ہے لیکن مرض کا خاتمہ نہیں ہوا اس طرح ہمیں کرونا کے تناظر میں صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ماہرین اور سائنس دان کرونا ویکسین دریافت کرنے میں جٹے ہوئے ہیں، 100 سے زائد ممکنہ ویکسین آزمائشی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ کرونا کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹیکوں کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا