English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان کشیدگی، بات چیت خطرے میں پڑگئی

share with us

کابل: 13 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں حالیہ  حملوں کے بعد افغان قیادت اور طالبان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور فریقین کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر بھی سوالات اٹھ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد فریقین کے درمیان دوریاں مزید بڑھ گئیں اور بات چیت خطرے میں پڑگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہونے والے حالیہ حملوں کا الزام حکومت نے طالبان پر عائد کیا جبکہ جنگجوؤں نے مذکورہ حملوں کی تردید کرتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

طالبان نے دھمکی دی ہے کہ وہ حکومتی افواج کے کسی بھی اقدام کے خلاف اپنے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس کے بعد ایک“تیز جنگ اور اس کے نتائج”کی ذمہ داری افغان حکومت پر عائد ہوگی۔

خیال رہے کہ فریقین کے درمیان انٹرا افغان مذاکرات متوقع تھے لیکن حالیہ حملوں نے بات چیت پر سوالہ نشان اٹھا دیا ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حال میں افغان حکومت اور طالبان ایک میز پر نہیں بیٹھیں گے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا