English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں دراندازی، فلسطینی ماہی گیروں پرحملے

share with us

تل ابیب:12 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں کئی سو میٹر اندر گھس کرکھدائی کی۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحل کے قریب فلسطینی ماہی گیروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

قدس پریس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ خان یونس  میں مشرقی خزاعہ کے مقام پراسرائیلی فوج نے دراندازی کی اور سرحدی باڑ سے اندر گھس کر فلسطینی زرعی اراضی میں کھدائی کی گئی۔

ادھر اسرائیلی فوج کی جنگی کشتیوں نے غزہ کی پٹی میں سمندر میں موجود فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی تاہم اس فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا