English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ صحافیوں کی آواز بن گیا

share with us

نیویارک:03مئی 2020(فکروخبر/ذرائع ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے دنیا بھر میں تمام حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادی صحت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یوم آزادی صحافت پر اپنا پیغام جاری کیا۔ انہوں نے تمام حکومتوں سےکہا کہ میڈیا کی آزادی کا تحفظ یقینی بنائیں۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کی وبا کے دوران حکومتیں صحافیوں کی مدد کریں، حکومتی مدد سے صحافی اپنے فرائض انجام دیں، عالمگیر وبا کے تناظر میں صحافیوں کی سہولتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ پوری دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، سنہ 1992 سے 2020 تک دنیا بھر میں 13 سو 69 صحافی پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

عالمی سطح پر پریس فریڈم ڈے کا آغاز سنہ 1993 میں ہوا تھا جب اس دن کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دی تھی۔ یہ دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

دنیا بھر میں اس دن کے انعقاد کی ایک وجہ معاشرے کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں فراہم کرنے کے لیے کتنے ہی صحافی اس دنیا سے چلے گئے اور کئی پس دیوار زنداں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا