English   /   Kannada   /   Nawayathi

فٹ بال پر پيغمبر کا نام اور قرآنی آيات، فیکٹری مالک گرفتار

share with us

برلنگ: 03مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی دارالحکومت اسلام آباد سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستانی صوبہ پنجاب کے شہر سيالکوٹ ميں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ايک فيکٹری مالک کو 'توہين مذہب‘ کے الزام پر حراست ميں لے ليا ہے۔ اسے اس وقت گرفتار کيا گيا، جب اس کی فيکٹری ميں بننے والی فٹ بالوں پر  پيغمبر اسلام محمد کا نام اور مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن کی آيات کی تصاوير ديکھی گئيں۔ تفتيشی آفيسر اصغر علی نے ہفتہ دو مئی کے روز ڈی پی اے کو بتايا کہ ملزم حراست ميں ہے اور مذہبی علما کے ملکی بورڈ سے رجوع کيا گيا ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کريں۔    

سيالکوٹ کھيلوں کے ساز و سامان کی تياری سے وابستہ صنعت کے ليے مشہور ہے۔ شمالی پنجاب کے اس شہر ميں بننے والے کرکٹ کے بلے، فٹ بالز اور کھيلوں کی ديگر کئی اشياء اپنے اعلٰی معيار کی وجہ سے دنيا بھر ميں مقبول ہيں۔ فيفا ورلڈ کپ 2018 ميں استعمال ہونے والی فٹ بال بھی سيالکوٹ ہی ميں تيار کی گئی تھيں۔

کورونا وائرس کے وبا اور اس باعث نافذ بندشوں کے باوجود تازہ واقعے کے پيش نظر جمعہ يکم مئی کو سيالکوٹ ميں مذہبی گروپوں کی جانب سے احتجاج بھی کيا گيا۔ تفتيشی افسر اصغر علی کے بقول البتہ ملزم کی گرفتاری کے بعد سے مظاہرے رک گئے ہيں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا