English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات ڈھائی لاکھ کے قریب

share with us

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار، مریضوں کی تعداد 3 ملین 4 لاکھ 67 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک ملین ایک لاکھ 13 ہزار ہو گئی ہے۔

اٹلی میں وباء کی وجہ سے حالیہ ایک دن کے دوران مزید 474 افراد کے جانی نقصان سے اموات کی کُل تعداد 28 ہزار 710 ہو گئی ہے۔

فرانس میں حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 166 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی کُل تعداد 24 ہزار 760 ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں 621 ہلاکتوں کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 28 ہزار 131 اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 806 افراد کے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 260 ہو گئی ہے۔

وباء کے دنوں میں ملک میں بڑھتے ہوئے خاندانی تشدد  کے خلاف جدوجہد کے لئے ایک فنڈ مختص کیا گیا ہے اور خصوصی ٹیلی فون لائن کا اجراء کیا گیا ہے۔

جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 421 افراد کی اموات سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 6 ہزار 750 اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 970 کے اضافے سے 96 ہزار 559 ہو گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا