English   /   Kannada   /   Nawayathi

چين ميں معمولات زندگی بحال، عوام سياحتی مقامات کی طرف گامزن

share with us

بیجینگ :03مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )چينی باشندے اپنے ملک ميں سياحتی مقامات کا دوبارہ رخ کر رہے ہيں۔ چين ميں ان دنوں پانچ روزہ چھٹياں جاری ہيں۔ اس دوران دو دنوں کے اندر ڈيڑھ ملين سے زائد افراد بيجنگ کے دو مرکزی پارکس گئے۔ شنگھائی ميں بھی سياحتی مقامات پر ايک ملين سے زائد افراد جا چکے ہيں۔ يہ پيش رفت چين ميں کورونا وائرس کی وبا کے باعث عائد پابنديوں کے خاتمے کے بعد ديکھی گئی۔ چينی حکام نے البتہ بتايا ہے کہ تفريحی مقامات پر معمول سے تيس فيصد کم افراد جا رہے ہيں۔ نئے کورونا وائرس کی وبا پچھلے سال کے اختتام پر چينی شہر ووہان سے شروع ہوئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا