English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹری پر لوٹ رہی ہے خام تیل کی قیمتیں

share with us

نیویارک :02مئی 2020(فکروخبر/ذرائع ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بدترین کمی کے بعد اب اضافہ دیکھا جارہا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت19 ڈالر70سینٹس فی بیرل تک ہوگئی ہے، اوپیک اور روس کی جانب سے خام تیل پیداوار میں کمی کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 26ڈالرسے تجاوز کرگئی برینٹ خام تیل کی قیمت26ڈالر62سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں چاراعشاریہ56 فیصد کااضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کیقیمت19 ڈالر70سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اوپیک اور روس کی جانب سے خام تیل پیداوار میں کمی کا آغاز ہوگیا ہے
اوپیک، روس اور دیگر پیداواری ممالک نے یکم مئی سے پیداوار میں کمی شروع کی۔

ان ممالک نے یومیہ پیداوار میں97لاکھ بیرل کمی شروع کردی، یاد رہے کہ اپریل میں اوپیک کی پیداوار13ماہ کی بلندترین سطح پر تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل تک خام تیل کی قیمت 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، امریکی خام تیل 20 ڈالر پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا