English   /   Kannada   /   Nawayathi

دُبئی میں ٹورسٹ ویزہ پر عائد پابندی جولائی میں ختم ہونے کاامکان

share with us

دُبئی29 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) دُبئی میں سیاحتی ویزہ پر عائد پابندی جولائی میں ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ یہ بات دُبئی ٹور ازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کے ڈائریکٹرجنرل ہلال المری نے ایک بین الاقوامی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران بتائی۔ہلال المری نے بلوم برگ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دُبئی اس وقت کورونا وائرس کی وبا سے نمٹ رہا ہے، اس لیے اگلے ایک دو مہینے تک توسیاحتی ویزوں کے پھر سے اجراء کی اُمید ظاہر نہیں کی جا سکتی۔

تاہم اگر صورتِ حال بہتر ہو گئی تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں دوبارہ سے سیاحتی ویزہ جاری ہونے کا بھرپور امکان ہے۔ لیکن اگر کورونا کی وبا پر قابو نہ پایا گیا اور صورتِ حال زیادہ گھمبیر ہو گئی تو ایسی صورت میں سیاحتی ویزوں پر عائد پابندی ستمبر تک بھی جاری رہ سکتی ہے۔

اس وقت کئی ممالک نے اپنی سرحدیں مکمل طور پر بند کر رکھی ہیں، پروازوں پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔ سیاحتی ویزوں کے اجراء کا معاملہ درحقیقت دوسرے ممالک کی صورت حال سے جُڑا ہوا ہے۔ اماراتی مملکت میں بھی اس وقت پروازیں مکمل طور پر بند ہیں ۔ صرف امارات میں پھنسے غیر مُلکیوں کی واپسی کے لیے ہی پروازیں چلا جا رہی ہیں۔ سیاحت کا پیشہ امارت کی معیشت میں بہت اہم کردار اداکرتا ہے۔ گزشتہ سال ایک کروڑ 67 لاکھ افراد سیاحتی ویزے پر دُنیا بھر سے دُبئی آئے۔ جس کے باعث مُلکی آمدنی کو 150ارب ریال کی خطیر آمدنی ہوئی۔ تاہم کورونا کی وجہ پیدا ہونے والے سنگین حالات کے باعث وزٹ اور تفریحی ویزے کا اجراء مارچ کے مہینے سے بند کر دیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا