English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاون کے دوران سرکار نے مڈ ڈے میل اسکیم بجٹ میں 11 فیصد کیا اضافہ ،

share with us

29 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )مرکزی حکومت نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے جاری ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے اسکولوں میں موسم گرما میں بھی مڈ ڈے میل اسکیم جاری رکھتے ہوئے 8000 کروڑ روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے دہلی میں ریاستوں کے وزراء تعلیم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے ایک میٹنگ کی جس میں مڈ ڈے میل اسکیم کو جاری رکھتے ہوئے آٹھ ہزار کروڑ روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس اجلاس میں 22 ریاستوں کے وزرائے تعلیم اور 14 ریاستوں کے تعلیم کے سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت سنجے دھوترے کے علاوہ اسکولی تعلیم کی سیکرٹری انیتا كروال بھی موجود تھیں۔

وہیں ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد اگر اسکول کھلے تو اسکولوں میں طلبا کی حفاظت کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظراسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی مڈ ڈے میل جاری رکھنے کی منظوری دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مڈ ڈے میل اسکیم کے لئے اضافی سولہ سو کروڑ روپے دیئے جا رہے ہیں۔ پہلی سہ ماہی کے لئے ایڈهاك گرانٹ 2500 کروڑ روپے بھی منظور کی جا رہی ہے۔

مڈ ڈے میل بنانے کے واسطے اس کے بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے یعنی اس کے بجٹ کو 7300 کروڑ سے بڑھا کر 81 سو کروڑ روپے کیا جائےگا تاکہ گیس، خوراک اشیا اور تیل وغیرہ کی قیمتوں میں ہوئے اضافہ کی تلافی ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں کہا تھا کہ کورونا کی لڑائی، اصل میں عوام کی لڑائی ہے۔ اس لئے اسے یہ جنگ خود لڑنا ہے اور کوروناکو شکست بھی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے دیکشا سویم پربھا ودیادان دو جیسے ڈیجیٹل پروگرام شروع کئے ہیں اور ٹاٹا اسکائی اور کمپیوٹنگ پلیٹ فارم پر ان کے بارے میں لیکچر دستیاب ہے اس لئے تمام طالب علموں کو آن لائن تعلیم کا فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ وہ اس مدت میں تعلیم حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تعلیم کے قوانین میں بھی نرمی کی جا رہی ہے اور گزشتہ سال کے کھاتے میں جو 6200 کروڑ روپے بچ گئے تھے اس کا استعمال اس سال بھی کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ پہلی سہ ماہی کے لئے 4450 کروڑ روپے بھی جاری کئے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا