English   /   Kannada   /   Nawayathi

صرف تین ریاستوں میں کورونا سے ہوئیں 70 فیصد ہلاکتیں

share with us

نئی دہلی:29 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) ملک کی تین ریاستوں مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس (كووڈ 19) سے اب تک بالترتیب 400، 181 اور 120 متاثرین کی موت ہو چکی ہے جو ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا تقریباً 70 فیصد ہے۔ ان ریاستوں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 15449 جو کل متاثرین کا تقریباً 50 فیصد ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 31332 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 1007 ہو گئی ہے۔ وہیں اب تک 7696 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد الگ الگ اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا