English   /   Kannada   /   Nawayathi

ارنب گوسوامی سے ممبئی پولس کی 12 گھنٹہ تک پوچھ تاچھ,ویڈیو کلپ دکھا دکھا کر کی گئی سوالوں کی بوچھار

share with us

ممبئی:28 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) دوسروں سے سوال پوچھنے والے ارنب گوسوامی کو آج ساڑھے بارہ گھنٹے تک پولس کے سوالوں کا جواب دینا پڑا ۔ممبئی پولس نے ارنب گوسوامی سے لگاتار ساڑھے بارہ گھنٹے تک سوال کیا ۔ ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر اپنی گھٹیا اور نفرت پھیلانے والی جرنلزم کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ دسیوں مقامات پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف تبصرہ کرنے کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں شدید تنقید ہورہی ہے اور جگہ جگہ ان کے خلاف کیس بھی درج کیا جارہا ہے ۔ راجستھان، چھتیس گڑھ سمیت ان ریاستوں میں سب سے زیادہ کیس درج ہوئے ہیں جہاں کانگریس کی حکومت ہے ۔ مہاراشٹرا میں بھی کئی ساری ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔ ممبئی پولس اس معاملے کو گہرائی سے دیکھ رہی ہے اور ایسا لگ رہاہے کہ اس مرتبہ گوسوامی کا بچ نکلنا مشکل ہے ۔ اسی مدعے پر ممبئی پولس نے تقریباً ساڑھے بارہ گھنٹے تک گواسوامی سے آج لگاتار سوال کیا ۔ پوچھ تاچھ کی ۔
گوسوامی نے پولس پوچھ تاچھ مکمل ہونے کے بعد خود اس بات کی جانکاری دی اور کہاکہ ساڑھے بارہ گھنٹے تک پولس کمشنر نے ہم سے پوچھ تاچھ کیا ہے اور ہم اپنے موقف پر قائم تھے ۔
ممبئی پولس اس کے بعد ارنب گوسوامی کے خلاف کیا ایکشن لے گی اس کا سبھی کو انتظار ہے ۔
ارنب گوسوامی ریپبلک بھارت کے ایڈیٹر ان چیف ہیں ، ہندوستان کے سینئر صحافیوں میں سے ایک ہیں ۔ اس سے قبل وہ ٹائمس ناؤ اور این ڈی ٹی وی میں بطور جرنلسٹ کام کرچکے ہیں ۔پچھلے پانچ سالوں سے اپنی جانبدارانہ صحافت ، نفرت ،اشتعال انگیز رپوٹنگ اور مودبھی بھکتی کیلئے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور جھوٹی خبر چلانے کیلئے بھی ارنب گوسوامی کو دنیا بھر میں جانا جاتاہے ۔ ان کے ڈبیٹ میں جانے سے لوگ کتراتے ہیں اور وہاں جانے سے گریز کرتے ہیں۔ ارنب گوسوامی کو اپنے جرنلزم کے کیریئر میں مشکل ترین وقت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ممبئی پولس جھوٹ پھیلانے ، فیک نیوز چلانے اور خلاف حقیقت تبصرہ کی پاداش میں ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی ۔

ملت ٹائمز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا