English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا بحران : 3 مئی کے بعد کیا ہوگی لاک ڈاون کی صورتحال ، بڑی خبر سامنے آگئی

share with us

نئی دہلی28 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کو پپھیلنے سے روکنے کے لئے تین مئی تک لاک ڈاون (Lockdown)  کے بعد بھی تعلیمی ادارے، شاپنگ مال، مذہبی مقامات اور عوامی نقل وحمل کے بند رہنے کا امکان ہے۔ یہ اطلاع افسران نے دی۔ اس کا اشارہ پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی تین گھنٹے تک چلی میٹنگ میں بھی ملا۔

واقعات کی جانکاری رکھنے والے افسر نے بتایا کہ گرین زون کے اضلاع میں محدود تعداد میں نجی گاڑیوں کے نقل وحمل کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ لیکن ریل گاڑوں اور ہوائی خدمات کی بحالی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ مئی کے وسط میں کچھ مقامات کے لئے محدود بنیاد پر ریل اور ہوائی خدمات شروع کی جا سکتی ہیں لیکن یہ کووڈ۔ انیس کے حالات پر منحصر کرے گا۔

افسر نے بتایا کہ اسکول، کالج، شاپنگ مال، مذہبی مقامات اور عوامی نقل وحمل پر پابندی آگے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ تین مئی کے بعد بھی عوامی اور سماجی پروگرام میں لوگوں کے اکھٹا ہونے پر روک جاری رہے گی۔

کورونا وائرس کی وبا کے خلاف حکمت عملی بنانے کے لئے پیر کے روز ہوئی میٹنگ کے بعد افسر نے بتایا کہ لاک ڈاون پر حتمی فیصلہ اس ہفتہ لیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ میں اپنی بات رکھنے والے نو وزرائے اعلیٰ میں سے پانچ نے مضبوطی کے ساتھ تین مئی کے بعد بھی لاک ڈاون بڑھانے کی حمایت کی جبکہ کچھ نے کووڈ۔ انیس سے پاک اضلاع میں احتیاط کے ساتھ نرمی دینے کی وکالت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا