English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس: کویت میں لاک ڈاؤن نرم کرنے پر غور

share with us

کویت سٹی:27 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) کویت کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں عائد کی جانے والی پابندیوں کو جہاں تک ممکن ہو سکے مرحلہ وار نرم کیا جائے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کویت کے وزیر صحت باسل الصباح نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ عید الفطر کے بعد حالات معمول کے مطابق ہوجائیں گے تاہم اس حوالے سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ عائد کی جانے والی پابندیوں کو جہاں تک ممکن ہو سکے مرحلہ وار نرم کیا جائے۔

کویتی وزیر صحت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کا ہر صورت میں خیال رکھنا چاہیئے کہ کرونا سے جلد ازجلد چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

کرونا کی ویکسین کے حوالے سے ایک سوال پر کویتی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی کہ اس وائرس کی فعال اور تیر بہدف ویکسین تیار ہوچکی ہے تاہم اس بارے میں وسیع پیمانے پر تجربات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک بعض ادویات جو زیر استعمال ہیں وہ کسی حد تک مرض میں معاون ثابت ہو رہی ہیں تاہم مکمل علاج ابھی تک دریافت نہیں کیا جا سکا ہے۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت کی زیر نگرانی تیار ہونے والا 12 سو 50 بستروں پر مشتمل اسپتال العارضیہ کے علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے، اسپتال میں فارمیسی اور قرنطینہ سینٹر بھی بنایا گیا ہے جہاں عالمی معیار کی طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا