English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی حکومت کی جانب سے مہنگائی الاؤنس روکے جانے کا معاملہ پہونچا سپریم کورٹ

share with us

نئی دہلی، 25 اپریل (بی این ایس )
مرکزی حکومت کے ملازمین کا مہنگائی بھتہ روکنے کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔فوج کے ایک ریٹائرڈ افسر نے اس معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔دائر درخواست میں مہنگائی بھتہ کمی کے فیصلے کو واپس لینے کے لئے کورٹ کی جانب سے مرکزی حکومت کو ہدایت کی جانے کی مانگ کی گئی ہے۔ریٹائرڈ میجر اونکار سنگھ گلیریا نے یہ عرضی دائر کی ہے۔کینسر میں مبتلا اونکار سنگھ گلیریا نے سپریم کورٹ کے سامنے کہا ہے کہ بیمار بیوی کے ساتھ کرایہ کے گھر میں رہتا ہوں اور میری آمدنی کا واحد ذریعہ ماہانہ فوجی پنشن ہے۔ایسے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین ہیں جو پنشن پر انحصار کرتے ہیں، لیکن مہنگائی الاؤنس روکے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے سے پریشان ہیں۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جب پوری دنیا میں کورونا وائرس لوگوں کے لئے مہلک ثابت ہو رہا ہے، خاص طور پر بوڑھوں کے لئے تو ایسے وقت میں مہنگائی بھتے میں کمی کا فیصلہ مناسب نہیں ہے،ہم جیسے پنشن ہولڈروں کے لئے پنشن ہی واحد سہارا ہے۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کو وزیر اعظم کو اس بات پر عمل کرنے کی ہدایت دے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بزرگوں کی دیکھ بھال کریں اور تنخواہ میں کمی نہ کریں، دوسروں کے مقابلے میں بزرگوںکیلئے کووڈ19 زیادہ خطرناک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا