English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح زیادہ

share with us

ریاض:25 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح کہیں زیادہ ہے، آئندہ مرحلے میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کےترجمان العبد العالی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرین میں 25 فیصد سعودی اور 75 فیصد غیر ملکی ہیں، ترجمان کے مطابق جمعے کو 1 ہزار 172 نئے مریضوں کے بعد مملکت بھر میں اب تک مصدقہ کیس 15 ہزار 102 ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ مرحلے میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں حوصلہ بخش اضافہ ہوگا، اس کی بدولت اللہ کے فضل و کرم سے ہم اس وبا سے نجات پا جائیں گے۔

ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے صحت پانے والوں کی تعداد جاں بحق ہونے والوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا سے مرنے والے کیسز بہت کم ہیں، اس کا سب سے بڑا سبب تو اللہ کا فضل و کرم ہے۔

ان کے مطابق اس کا دوسرا سبب مناسب وقت پر کرونا کے متاثرین کا مناسب علاج، تیسرا سبب ابتدائی مرحلے میں کرونا کے کیسز کی دریافت اور حفظان صحت کے ضوابط کا احترام ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا