English   /   Kannada   /   Nawayathi

کعبہ شریف کے اِرد گِرد کھڑی حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ

share with us

مکہ معظمہ25 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کعبہ شریف کے اِرد گِرد کھڑی کی گئی حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مسجد الحرام  میں عام عبادت گزاروں کے داخلے پربدستور پابندی برقرار رہے گی۔

الحرمین الشریفین کے انتظام وانصرام کی ذمے دار جنرل پریذیڈینسی کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے جمعرات کو اس فیصلے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پورے رمضان کے دوران میں مسجد الحرام میں جراثیم کش سپرے کا چھڑکاواور صفائی کا عمل جاری رہے گا۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریذیڈینسی اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاوکے لیے اختیار کردہ حفاظتی اقدامات اور تدابیر اور ان کے موثر ہونے کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ان کی بنیاد پر ہی رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا