English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا مئی کے اواخر تک احمد آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 8 لاکھ ہوگی ؟؟

share with us

25 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ریاست گجرات کے احمدآباد میں مئی کے اواخر تک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ جانے کی ہولناک پیش قیاسی کی جا رہی ہے۔

احمد آباد کے میونسپل کمشنر وجئے نہرا نے بتایا کہ اگر کورونا وائرس کے کیسز میں گذشتہ چار روز سے جاری تشویشناک اضافہ آگے بھی برقرار رہتا ہے تو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ لاکھ تک بڑھ جانے کے خدشے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

شہر میں اب تک 1,638 کورونا کے مثبت کیسز پائے گئے ہیں جو گجرات میں سے سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 75 مریضوں کی موت اور 105 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 1,459 متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے۔

وجئے نہرا نے مزید کہا کہ فی الوقت صرف چار دنوں میں مریضوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے جبکہ یہ سلسلہ جاری رہا تو 15 مئی تک کورونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار ہوجائے گی اور مئی کے اواخر تک یہ تعداد بڑھ کر آٹھ لاکھ تک جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف پھیلاؤ کے تناسب کو کم کرنا ہے اور یہ بہت مشکل عمل ہے۔ فی الحال امریکہ اور یوروپ میں بھی مریضوں کی تعداد صرف چار دنوں میں دوگنی ہورہی ہے۔

اگر ہم چار دنوں میں دوگنی ہورہی شرح کو آٹھ دنوں میں دوگنی کرنے میں کامیاب رہے تو 15 مئی تک صرف دس ہزار مثبت کسیز کا امکان ہے اور مئی کے اواخر تک یہ تعداد صرف پچاس ہزار تک ہوسکتی ہے۔

نہرا نے 3 مئی تک اس شرح کو بڑھانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون سے قبل ہدف حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا