English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھارت کی معاشی ترقی گھٹ کر ایک فیصد سے بھی کم ہونے کا اندیشہ

share with us

24 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )فٹچ ریٹنگس نے 2020-21 مالی سال کےلیے بھارت کی معاشی ترقی کو گھٹاکر 0.8 فیصد بتایا ہے اور کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے چلتے لاک ڈاون کی وجہ سے معاشی سست روی جاری ہے۔

عالمی ریٹنگ ادارے فٹچ نے اپنی پیش قیاسی کی میں بھارت کی معاشی شرح ترقی کی رفتار کو گھٹاکر ایک فیصد سے بھی کم بتایا ہے۔

ادارے کے مطابق کورونا وبا کے پھوٹ پڑنے کے بعد نافذ لاک ڈاون کی وہ سے عالمی سطح پر غیرمعمولی کساد بازاری کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

فٹچ نے جاریہ سال بھارت کے جی ڈی پی کی شرح ترقی کو 0.8 فیصد رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ شرح ترقی 4.9 فیصد ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

ادارے نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ آئندہ سال شرح ترقی میں مناسب حد تک اضافہ ہوگا اور وہ 6.7 تک پہنچ جائے گی۔

عالمی جی ڈی پی کی پیش قیاسی میں بھی کافی حد تک کٹوتی کی گئی ہے جس کی اصل وجہ کورونا وائرس سے متعلق لاک ڈاون میں توسیع کے امکانات ہیں۔

فٹچ ریٹنگ کے برائن کولٹن نے کہا کہ ورلڈ جی ڈی پی اب 2020 میں 3.9 فیصد تک گھٹ جانے کا اندیشہ ہے جو طویل عرصہ میں غیرمعمولی معاشی انحطاط ہے۔ یہ 2009 کے معاشی بحران سے دوگنا ثابت ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا