English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک بھیجنے کا انتظام کرے: مایاوتی

share with us

لکھنؤ: 22 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں اور مہاجر مزدوروں کو ہونے والی دقتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بدھ کو مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ راجستھان کے کوٹہ سے طلبہ کے لانے کے طرز پر ان مزدوروں کو بھی ان کے گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا جانا چاہiے۔

بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں بی ایس پی سپریمو نے لکھا ’’کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن میں لاکھوں غریب و مزدور مہاراشٹرا، دہلی، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں بے روزگاری اور فاقہ کشی کی مار جھیل رہے ہیں۔ انہیں ایک وقت کا کھانا بھی نہیں مل رہا ہے نیز وہ ہر حال میں اپنے گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔‘‘

بی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں، میری مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ان کے اس مطالبے پر پوری ہمدردی کے ساتھ غور کرے اور لاک ڈاؤن کے اصولوں پر بھی صحیح طور سے عمل کرتے ہوئے انہیں خصوصی ٹرینوں اور بسوں وغیرہ سے ان کے گھروں تک بھیجنے کا انتظام کرائے، جیسا کہ کوٹہ کے طلبہ کے لئے کیا گیا تھا۔

مایاوتی اس سے قبل بھی مہاجر مزدوروں کے حق میں ٹوئٹ کر چکی ہیں۔ اپنے 18 اپریل کے ٹوئٹ میں مایاوتی نے لکھا تھا ’’کوچنگ میں پڑھنے والے تقریباً 7500 نوجوانوں کو لاک ڈاؤں سے نکالنے اور انہیں بحفاظت گھروں میں بھیجنے کے لئے یو پی حکومت نے کافی بسیں کوٹہ راجستھان بھیجی ہیں۔ یہ خوش آئند قدم ہے اور بی ایس پی ایس کی ستائش کرتی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’لیکن حکومت سے یہ بھی گزارش ہے کہ ایسی فکر یہاں کے ان لاکھوں غریب مہاجر مزدوروں کے لئے بھی ضرور دکھائیں جنہیں ابھی تک ان کے گھر سے دور نرک کی زندگی جینے کو مجبور کیا جا رہا ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا