English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ كالیجيم کی چار ہائی کورٹز میں کل 12 ججز کی تقرریاں کرنے کیحکومت سے سفارش

share with us

: 21 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )سپریم کورٹ كالیجيم نے ملک کے چار ہائی کورٹز میں کل 12 ججز کی تقرریاں کرنے کی سفارش حکومت سے کی ہے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دیر رات جاری اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت میں كالیجيم کی کل ہونے والی میٹنگ میں کلکتہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز جسٹس وویک چودھری، جسٹس سبھاشيش داس گپتا اور جسٹس (مسز) شبھرا گھوش کو مستقل تقرری دیئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

كالیجيم نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے تین وکلاء مسٹر بی کرشن موہن، مسٹر کے سریش ریڈی اور محترمہ کے للتا کماری عرف للتا کو اسی ہائی کورٹ میں جج مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ کے پانچ عدالتی افسران کو بھی اسی ہائی کورٹ میں جج کے طور پر تقرری کی سفارش کی ہے۔ ان عدالتی افسران میں مسڑ شیو شنکر امرناور، وید ویاساچار شری شانندا، ایچ سنجیو کمار، پدمراج نیم چندر دیسائی اور مسز ایم گنیشیا اما شامل ہیں۔

كالیجيم نے وکیل بی وجے سین ریڈی کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا