English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 17000 سے تجاوز، 543 ہلاک

share with us

: 20 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1553 نئے کیسز درج کیے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 17 ہزار سےتجاوز کر گئی اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 36 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 543 ہو گئی ہے ۔

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 17265 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا سے متاثر افراد کے صحت یاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 316 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 2547 تک پہنچ گئی ہے ۔

وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 552 کا اضافہ درج کیا گیا اور متاثرین کی مجموعی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر کے 4203 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 12 افراد کی ہلاکت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 223 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 507 متاثرہ مریض صحت یا ب ہو چکے ہیں ۔

کورونا متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 110 نئے کیسز درج کیے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 2003 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران مزید تین افراد کی موت کے بعد ہونےکے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 45 ہو گئی ہے ۔

دارالحکومت میں مجموعی 72 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 127 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1478 ہو گئی ۔ ریاست میں انفیکشن سے تین مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے 

تمل ناڈو میں 105 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1477 ہو گئی اور ریاست میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ درج نہیں کیا گیا ہے اور یہ تعداد 15 پر ہی مستحکم ہے ۔

مدھیہ پردیش میں متاثرین کی تعداد 1407 ہے اور ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی کوئی اضافہ درج نہیں کیا گیا ہے اور یہ 70 پر برقرار ہے ۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں انفیکشن کے 115 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1084 ہو گئی ہے اور مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے ولوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے ۔

تلنگانہ میں اس دوران 35 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 844 ہو گئی ۔ ریاست میں اس وبا سے مجموعی 18 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ کیرالہ میں 402 افراد متاثر ہوئے ہیں اور تین اموات ہوئی ہیں ۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 646 اور کرناٹک میں 390 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 15 اور 16 افراد کی موت ہوئی ہے ۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 350 ہے اور پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 16، مغربی بنگال میں 12، ہریانہ میں تین، جھارکھنڈ اور بہار میں دو دو اور میگھالیہ، اڈیشہ ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا