English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی میں صحافی کورنا پوزیٹیو

share with us

: 20 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان طبی اہلکاروں اور پولس اہلکاروں میں تو پہلے سے ہی خوف کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے، اب میڈیا اہلکار بھی خطرے سے محفوظ نظر نہیں آ رہے۔ جہاں کئی ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرتے ہوئے کورونا پازیٹو ہو گئے، تو وہیں کئی پولس اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کراتے ہوئے کورونا پازیٹو شخص کے رابطے میں آئے اور انفیکشن کا شکار ہو گئے۔ اب خبریں ایسی آ رہی ہیں کہ کئی صحافی بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔

   ممبئی میں 53 صحافیوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ تمام صحافی آئیسولیشن میں ہیں۔فوٹو گرافر، ویڈیو جرنلسٹ اور رپورٹرز سمیت فیلڈ سے رپورٹنگ کرنے والے 171 صحافیوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔زیادہ تر صحافیوں میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔

دراصل ٹی وی جرنلسٹوں کے ایسو سی ایشن، وزارت اور دیگر رپورٹرس ایسو سی ایشن کی گزارش کے بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بی ایم سی کو میڈیا اہلکاروں کے لیے خصوصی اسکریننگ کیمپ منعقد کرنے کا حکم دیا تھا۔ شیوسینا رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی کے ذریعہ منظم یہ کیمپ ممبئی پریس کلب کے پاس 16 اور 17 اپریل کو لگایا گیا تھا جس میں صحافیوں اور فوٹوگرافروں سمیت 171 میڈیا اہلکار کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ ان سبھی کی رپورٹ دھیرے دھیرے آنا شروع ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا