English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس، پوپ فرانسس کا غریب ممالک کا قرضہ معاف کرنے کا مطالبہ

share with us

ویٹی کن سٹی: 12 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرونا کے بعد غریب ممالک کے قرض معاف کردے یا اس میں کمی کردے۔

ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت ہنگامی صورت حال ہے، ہم سب کرونا وائرس سے نبردآزما ہیں۔

انہوں نے عالمی دنیا اور امیر ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریب ملکوں کو دیے گئے قرض کو معاف کردیں کیونکہ کرونا وائرس سے قومیں زبوں حالی کا شکار ہیں۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور دیگر ممالک اس وقت انسانیت کی خدمت اسی طرح کرسکتے ہیں کہ وہ غریب ممالک کو دیے گئے قرض میں سے ٹیکس یا سود کی رقم کو کم یا ختم کردیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب ممالک بہت کم وسائل کے ساتھ کرونا کی وبا سے لڑ رہے ہیں، اُن کے پاس اپنے عوام کے لیے پیسہ نہیں اور اُس پر قرضے کی واپسی کے خوف نے بھی انہیں پریشان کررکھا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ’اس مشکل وقت میں ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ یہ عالمی دنیا کی صحت کا مسئلہ ہے، تمام سیاسی رہنما آپسی اختلاف کو بھلا کر انسانیت کی خدمت کریں تاکہ ہم وبا سے نجات حاصل کرلیں‘۔

انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ تمام ممالک آپسی اختلافات کو نظر انداز کر کے جنگ کی صورت حال سے باہر نکلیں اور متحد ہو کر ایک دشمن کرونا کے خلاف حکمت عملی تیار کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا