English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا سے لڑنے کے لیے یورپی یونین کی فلسطین کے لیے 17ملین یورو کی امداد

share with us

مقبوضہ بیت المقدس: 11 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )یورپی یونین نے  کرونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے فلسطینیوں کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے فلسطینیوں کو کرونا کے خلاف 71 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔

یورپی یونین نے فلسطینی علاقوں میں کرونا (کوویڈ ۔19) کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے کرونا سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔ یورپی یونین ان اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کو رام اللہ حکومت کی طرف سے کرونا کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں اور ان کے نتائج کا اندازہ ہے۔ رام اللہ انتظامیہ کی طرف سے کرونا کی روک تھام کے لیےاٹھائے گئے اقدامات مشکل ضرور ہیں مگر ان کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ یورپی یونین نے غزہ کی پٹی کے مسلسل محاصرے پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کرونا کی وباء میں غزہ کی پٹی کی مسلسل ناکہ بندی کا کوئی جواز نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا