English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ دوبارہ سے عراق میں فوج متعین کر رہا ہے

share with us

: 09 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ ہمیں، امریکہ کی طرف سے عراق میں دوبارہ سے امریکی فورسز کی تعیناتی کے بارے میں سرکاری مراسلہ موصول ہوا ہے۔

عراق قومی سلامتی کونسل  کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عبدالمہدی نے کہا ہے کہ "ہمیں، امریکی انتظامیہ  کی طرف سے اسٹریٹجک تعلقات کے قیام، امریکی فورسز کی دوبارہ سے عراق میں تعیناتی اور دونوں ممالک کے وفود کے مابین ڈائیلاگ کے دوام کے فیصلوں سے متعلق ایک سرکاری مراسلہ موصول ہوا ہے۔

عبدالمہدی نے کہا ہے کہ یہ مراسلہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور علاقائی استحکام کے معاملے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ تاہم انہوں نے مراسلے کے مندرجات سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام کے مابین ملاقاتیں ہوئیں اور سرکاری فیصلے اور قانون کے دائرہ کار میں غیر ملکی فوجوں کا انخلاء عمل میں آیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی مفاد کے تحفظ کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا مخاصمانہ نہیں دوستانہ شکل میں جاری رہنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ عراقی اسمبلی نے 5 جنوری کو ملک سے امریکی فورسز کے انخلاء کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اس فیصلے کے اطلاق کی ذمہ داری اسمبلی نے حکومت پر چھوڑ دی تھی۔

امریکی فوجوں نے گذشتہ دنوں عراق کی شمال کو اور مغربی حصے کی 6 فوجی چوکیوں کو خالی کر دیا تھا۔

انخلاء کا فیصلہ امریکی بیسوں پر میزائل حملوں کے بعد کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا