English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 4183 ہوگئی، مزید 4 افراد جاں بحق

share with us

کراچی: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4183 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 58 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3076 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 208 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس طرح پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4183 ہو گئی ہے۔

کہاں کتنے مریض ؟

اعداد و شمار کے مطابق اب تک پنجاب میں 2132 ،سندھ 932، بلوچستان 202 ، خیبر پختونخوا میں 500 ، آزاد کشمیر28، اسلام آباد میں 83 اور گلگت بلتستان میں 211 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید 4 افراد جاں بحق

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ، اس طرح وطن عزیز میں اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 58 ہوگئی ہے جب کہ 25 کی حالت تشویشناک ہے تاہم 467 افراد اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

25 مسافروں میں کورونا 

ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پرمسافروں کو سروسسز فراہم کرنے والے ملازمین کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینیئر جوائنٹ ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے مراسلہ تحریر کر دیا گیا ہے۔

’14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے کا امکان کم ہے‘

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے امکانات کم ہیں،لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی 20 سے 22 ٹرینیں فی الفور چلائی جائیں گی،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا