English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کے تعاون سے غزہ میں کرونا کی تشخیص کے لیے مکمل لیب کا عطیہ

share with us

غزہ: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )چینی حکومت کی طرف سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کو کرونا کی وباء کی تشخیص کے لیے ایک مکمل لیپ عطیہ کی گئی ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہےکہ یہ لیبارٹری 16 اپریل کو غزہ پہنچے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے سیکرٹر یوسف ابو الریش نے بتایا کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی معائنے اور ان بیماری کی تشخیص چین کی طرف سے ایک مکمل اور مربوط لیبارٹری 16 اپریل کو غزہ پہنچے گی۔

ابو الریش نے فلسطینی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل "الا اقصی" سے بات کرتے  ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ ایک مربوط لیبارٹری چین کی طرف سے رفح کراسنگ کے راستے غزہ پہنچے گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ لیبارٹری وزارت صحت کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی اوراس کی مدد سے ہم علاقے میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کی چھان بین کرسکیں گے۔ انہوں نے کرونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیے لیبارٹری کی فراہمی پر چینی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ایک سوال کے جواب میں فلسطینی وزارت صحت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ غزہ میں ایک لیبارٹری ناکافی ہے۔ غزہ میں مزید مریضوں کے ٹیسٹوں کے لیے درکار مواد ختم ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے 2000 افراد کا طبی معائنہ کیا جن میں ڈیڑھ درجن افراد کرونا کے مریض نکلے ہیں۔ ان میں سے چھ مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا