English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی سے تبلیغی جماعت کے جو اراکین دہلی گئے تھے وہ از خود سامنے آئیں

share with us

: 07 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )مرکز نظام الدین کے پروگرام میں شرکت کرنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین  میں سے اکثر کے کورونا وائرس سے متاثر پائےجانے کے بعد ملک بھر میں پولیس اور انتظامیہ سرگرم ہوگئی ہے۔  اس بیچ مرکزی وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے  ۲۵؍ ہزار سے زائد افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیاہے جبکہ مرکز نظام الدین  کے پروگرام میں شرکت کرنے  یا شرکت کرنے  والوں سے رابطے میں آنے کی وجہ سے مجموعی طور پر ایک ہزار ۴؍ سو۹۵؍ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
  ملک بھر میں ان لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے جو مرکز نظام الدین کے پروگرام میں شریک تھے۔ ممبئی پولیس نے  شہر  کے تبلیغی جماعت کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ ان میں سے جنہوں  نے بھی مرکز نظام الدین کے پروگرام میں شرکت کی ہے وہ مقامی پولیس اسٹیشن سے  یا  پھر بی ایم سی کی ہیپ لائن(۱۹۱۶) نمبر پر  از خود رابطہ کریں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس سے نہ صرف ان کی جانچ ہوسکے گی بلکہ اگر وہ متاثر ہیں توان کے ذریعہ دیگر افراد کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکےگا۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ ’’جو لوگ تعاون نہیں کریں گے انہیں   سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔‘‘

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا