English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن کے پیش نظر دار العلوم امام ربانی میں آن کلاسس کا آغاز 

share with us

نیرل 07/ اپریل 2020(فکروخبر /ریلیز)  عالمی وبائی مرض ”کورونا وائرس“ کے چلتے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے، زندگی تھم سی گئی ہے، جو جہاں تھا وہیں ٹہرا ہوا ہے۔ اس لاک ڈاؤن کے بہت سے منفی اثرات سامنے آرہے ہیں۔ مثلاً ملک کی معیشت اور جی ڈی پی کا بالکل نچلی سطح پر پہنچ جانا، کاروبار کا بند ہوجانا، لوگوں کا پورے گھروں میں قید رہنا، روزگار نہ ملنے سے کی وجہ سے فاقوں تک نوبت آجانا، چنانچہ اس عالمی خطرہ سے احتیاط کے مدظر ملکی سطح پر تمام تعلیمی ادارے بند اور امتحانات روک دئیے گئے ہیں، جس سے ہمارے نونہالوں کا بہت تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔ جو ایک تکلیف دہ امر ہونے کے ساتھ فکر مندی کا باعث بھی ہے۔ 
    ایس موقع پر دار العلوم امام ربانی (جو حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتھم کی زیر سرپرستی ونگرانی میں چلنے والا ادارہ ہے۔) کا اس ” بند “ (لاک ڈاؤن) سے متأثر ہونا ایک فطری بات تھی۔ مگر جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ جہا ں چاہ ہے وہاں راہ ہے، اللہ رب العزت کی ذات پر توکل کرتے ہوئے دار العلوم کی انتظامیہ نے اساتذہئ کرام کے مدد ومشورے سے سوشیل میڈیا اور آن لائن کلاس روم ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے آن لائن کلاسوں کا آغاز کردیا ہے۔ تاکہ طلباء کے تعلیمی نقصان کی بھرپائی ہوسکے۔ 
    الحمدللہ حفظ وعالمیت اور عصریات (Moden Education) کی کلاسیس دو میقاتوں (Sessions) صح ودوپہر میں آن لائن لی جارہی ہیں، بالکل اسی انداز میں جس طرح سے عام دنوں میں مدرسہ کی چہاردیواری میں ہوا کرتی ہیں۔ البتہ اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ طلباء پر تعلیمی بوجھ نہ ہو اور وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بھر پور معاشرتی زندگی کا لفط بھی لے سکیں۔ 
    ہمیں یہ بتاتے ہوئے بھی بڑی خوشی محسوس ہورہی ہیں کہ اس اہم آن لائن کلاسوں کی پیش رفت میں والدین وسرپرست حضرات اور خصوصاً طلباء واساتذہ کا بھی بھر پور تعاون حاصل ہورہا ہے۔ اس سے ہمیں امید بندھی ہے کہ اس اقدام سے طلباء اور سرپرست حضرات کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا اور ان شاء اللہ طلباء کی تعلیمی ترقی جاری رہے گی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ہمارے اس اقدام کو ترقی کی راہ میں سنگِ میل بنائے، تمام کوششوں کو قبول فرمائے اور تمام طلباء واساتذہ اور معاونین کو ہر طرح کی ترقیات سے نوازے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا