:اور ہر طرح کے
حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے ادارو ... رفح پر اسرائیل کے حملے کے بعد مذاکراتی حکمت عملی پ ... غزہ : بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد ... 76سال بعد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی ... افغانستان : سیلاب نے تباہی مچادی، 200 سے زائد افراد ... ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پ ... دبئی سے منگلور کے اڑان بھرنے والے طیارہ میں مسافر ... گیانواپی مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کے لیے لوک ...

نیویارک 04 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نئے نوول کورونا وائرس کی عالمی وبا کو روکنے کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق بل گیٹس کورونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کیلئے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔
یہ امداد کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ کیونکہ ہمارا ادارہ وبائی امراض کے حوالے سے مہارت رکھتا ہے، ہم نے وبا کے بارے میں سوچ رکھا تھا، ہم کچھ امور جیسے ویکسین کی تیاری کے حوالے سے زیادہ تیار ہیں، ہماری سرمایہ کاری تیاری کے عمل کی رفتار کو تیز کرسکتی ہے ۔
بل گیٹس نے کہا کہ تیاری کے مراحل سے گزرنے والی متعدد ویکسینز میں سے 7 بہترین کا انتخاب اور ان کی تیاری کے لیے فیکٹریاں تعمیر کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا اگرچہ ہم آخر میں ان میں سے 2 کا ہی انتخاب کریں گے، مگر ہم تمام ویکسینز کے لیے الگ الگ فیکٹریوں کی تعمیر پر سرمایہ لگائیں گے، ہوسکتا ہے کہ اربوں ڈالرز ضائع ہوجائیں مگر آخر میں مؤثر ترین ویکسین کی فیکٹری کے لیے وقت ضرور بچ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرونا وائرس ویکسین کی تیاری اور فیکٹری کی بیک وقت تعمیر کرنا، ویکسین کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے ضروری ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ دنوں واشنگٹن پوسٹ کے لیے ایک مضمون میں انہوں نے کہا تھا کہ ویکسین کی تیاری میں 18 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس وقت بہتر نظر آنے والی کچھ ویکسینز کے لیے منفرد آلات درکار ہیں۔
بل گیٹس نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ ارب ڈالرز ہم فیکٹریوں کی تعمیر پر ضائع کردیں اور آخر میں کسی اور بہتر ویکسین کا انتخاب کرلیا جائے مگر موجودہ صورتحال میں چند ارب ڈالرز ان کھربوں ڈالرز سے بہتر ہیں جو معاشی نقصان کی نذر ہوگئے
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |