English   /   Kannada   /   Nawayathi

'کرونا' اور اسرائیلی پابندیوں سے غزہ کی معیشت 20 کروڑ ڈالر کا نقصان

share with us

غزہ04 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے نتیجےمیں پہلے علاقے کے عوام بدترین معاشی بحران سے دوچار تھے، رہی سہی کسر کروناکی وباء نے نکال دی ہے۔

غزہ کی پٹی میں عوامی کمیٹی برائے انسداد ناکہ بندی کے چیئرمین جمال الخضری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس اور اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں مارچ کے دوران 20 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن جمال الخضری نے جمعہ کو ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی پابندیوں اور کرونا کی مصیبت کے باعث غزہ کی پٹی کی معیشت، صنعت، تجارت، ہوٹلنگ اور سیاحت کو براہ راست اور بالواسطہ طورپر 200 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کا شکار غزہ کے دو ملین عوام اس وقت گھروں میں بند ہو کررہ گئے ہیں جب کہ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر 13 سال سے معاشی پابندیاں عاید ہیں جن کے نتیجے میں غزہ کے علاقے کے عوام بدترین معاشی  اور معاشرتی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا