English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں کورونا کے 10 واقعات ایک برفانی تودے کا محض ایک چھوٹا سا حصہ ہیں، اقوام متحدہ

share with us

31مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ شام میں کووڈ۔19  سے متاثرہ10  مریضوں کا تعین ہوا ہے  جن میں سے ایک اللہ کو پیارا ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور  کے ذمہ دار ڈپٹی  سیکرٹری جنرل  مارک لو کاک نے  سلامتی کونسل  کو ٹیلی کانفرس کے ذریعے شام کی تازہ صورتحال کے بارے میں آگاہی کرائی۔

لو کاک  کا کہنا تھا کہ  شام میں 10 متاثرین کا تعین ہوا ہے جو کہ ایک برفانی  پہاڑ کا دکھائی دینے والا محض ایک چھوٹا سے حصہ ہیں۔

وبائی مرض کے خلاف جدوجہد کے لیے اسپتالوں کے نصف سے زائد کے ناکارہ ہونے والے شام  پر پابندیوں کو ہٹائے جانے کی اپیل کرنے والے لو کاک نے  اس ملک میں جنگ کرنے والے تمام تر فریقین سے ملک گیر فی الفور فائر  بندی کی بھی اپیل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ملک میں 80 لاکھ انسان خوراک کی فراہمی   میں شدید مشکلات کا شکار ہیں، اور 5 لاکھ   بچے صحت مند خوراک سے محروم ہیں۔

ادلیب میں ہر دس بچوں میں سے تین  میں نشو ونما میں منفی رحجان  کا مشاہدہ ہو رہا ہے جن کو  مستقبل میں حفظان صحت کی شکایات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا