:اور ہر طرح کے
مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پ ... پی ایم مودی مسلمانوں کے بارے میں اشتعال انگیز دعو ... ووٹنگ سے ایک روز قبل احمد آباد کے ۲۹ اسکولوں کو ب ... چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر پھر کانگریس وزیراعظم م ... پہلے دو انتخابی مرحلوں میں ووٹروں کی کل تعداد کا ... الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ ... سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف ... مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ...
:اور ہر طرح کے
مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پ ... پی ایم مودی مسلمانوں کے بارے میں اشتعال انگیز دعو ... ووٹنگ سے ایک روز قبل احمد آباد کے ۲۹ اسکولوں کو ب ... چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر پھر کانگریس وزیراعظم م ... پہلے دو انتخابی مرحلوں میں ووٹروں کی کل تعداد کا ... الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ ... سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف ... مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ...
کورونا وائرس کے شدت اختیار کر جانےکا اثر حج ۲۰۲۰ء کے انتظامات پر بھی پڑتا ہوا نظر آرہا ہے اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ حج کے تعلق سے سعودی عرب اور حکومت ہند کے درمیان بنیادی معاہدہ کے بعد کے مراحل التوا کا شکار ہوگئےہیں۔ دوسری جانب قیاس آرائیوں اور افواہوں کا بازار گرم ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ حج نہیں ہوگا توکسی کاکہنا ہے کہ صرف مقامی عازمین حج کریں گے۔ کوئی عازمین کی تعداد میں تخفیف کی بات کررہا ہے تو کوئی اور رائے زنی کررہا ہے۔ اس سلسلے میں جب حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر مقصود احمد خان سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ اب تک دونوں حکومتوں کی جانب سے کوئی واضح فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ سارا دارومدار اس بات پر ہےکہ کورونا وائرس سے پیداشدہ حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ ’’ حجاج کی تعداد کے تعلق سے دونوں حکومتوں کے مابین بنیادی معاہدے کے علاوہ پروسیس آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔البتہ یہ تیاری ضرور کی گئی ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی پروسیس کو آگے بڑھایا جائے۔‘‘ واضح رہے کہ قرعہ اندازی کے ذریعہ مرکزی حج کمیٹی نے حج۲۰۲۰ءکیلئے سوالاکھ عازمین کا انتخاب کیا ہے۔ ان میں سے بیشتر نے دوسری قسط کے ایک لاکھ۲۰؍ ہزار روپے بھی جمع کروادیئے ہیں جبکہ کچھ باقی ہیں۔ جن عازمین نے دوسری قسط نہیں بھری ہے وہ حالات بہتر ہونے پرتیسری قسط کے ساتھ ہی دوسری قسط بھی جمع کرسکیں گے۔ اس لئے انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔کورونا وائرس کے شدت اختیار کر جانےکا اثر حج ۲۰۲۰ء کے انتظامات پر بھی پڑتا ہوا نظر آرہا ہے اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ حج کے تعلق سے سعودی عرب اور حکومت ہند کے درمیان بنیادی معاہدہ کے بعد کے مراحل التوا کا شکار ہوگئےہیں۔ دوسری جانب قیاس آرائیوں اور افواہوں کا بازار گرم ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ حج نہیں ہوگا توکسی کاکہنا ہے کہ صرف مقامی عازمین حج کریں گے۔ کوئی عازمین کی تعداد میں تخفیف کی بات کررہا ہے تو کوئی اور رائے زنی کررہا ہے۔ اس سلسلے میں جب حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر مقصود احمد خان سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ اب تک دونوں حکومتوں کی جانب سے کوئی واضح فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ سارا دارومدار اس بات پر ہےکہ کورونا وائرس سے پیداشدہ حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ ’’ حجاج کی تعداد کے تعلق سے دونوں حکومتوں کے مابین بنیادی معاہدے کے علاوہ پروسیس آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔البتہ یہ تیاری ضرور کی گئی ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی پروسیس کو آگے بڑھایا جائے۔‘‘ واضح رہے کہ قرعہ اندازی کے ذریعہ مرکزی حج کمیٹی نے حج۲۰۲۰ءکیلئے سوالاکھ عازمین کا انتخاب کیا ہے۔ ان میں سے بیشتر نے دوسری قسط کے ایک لاکھ۲۰؍ ہزار روپے بھی جمع کروادیئے ہیں جبکہ کچھ باقی ہیں۔ جن عازمین نے دوسری قسط نہیں بھری ہے وہ حالات بہتر ہونے پرتیسری قسط کے ساتھ ہی دوسری قسط بھی جمع کرسکیں گے۔ اس لئے انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |