English   /   Kannada   /   Nawayathi

حیران کن : کورنٹائن میں رکھاگیا شخص سڑک پر برہنہ نکل آیا ،خاتون پر کیا حملہ ، ہوئی موت

share with us

29مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا سے لوٹنے کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے تمل ناڈو کے تھینی کے پاس ایک گاوں میں واقع اپنے گھر میں کورنٹائن میں رکھا گیا ایک شخص ننگا ہو کر گھر سے باہر بھاگ پڑا اور پڑوس میں رہنے والی 80 سالہ سن رسیدہ خاتون کو بری طرح سے دانتوں سے کاٹ لیا ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ خاتون کو جمعہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ اس کے بعد گلے پر چوٹ کے نشان تھے ۔ ہفتہ کو اس کی موت ہوگئی ۔ مذکورہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

 

تمل ناڈو کے وزیر اعلی نے مرکز سے مانگے 9 ہزار کروڑ روپے

 

ادھر تمل ناڈو کے وزیر اعلی پلانی سوامی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ لاک ڈاون کا اقتصادی اثر سنگین ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے مرکزی حکومت سے نو ہزار روپے کے پیکج کا مطالبہ کیا ہے ۔ پلانی سوامی نے وزیر اعظم کو لکھے خط میں کہا کہ تمل ناڈو حکومت سمیت کئی ریاستی حکومتوں نے راحت پیکجوں کا اعلان کیا ہے ، جنہیں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا سے مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں راحتی اقدامات کی ضرورت ہوگی اور اسی حساب سے طبی امور کیلئے خرچ کرنے کی ضرورت ہوگی ۔


اقتصادی ترقی کیلئے بھی قدم اٹھانے کی ضرورت

وزیر اعلی نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی اقتصادی ترقی کو بحال کرنے ، مختلف شعبوں کی مدد کرنے اور دیگر امور کیلئے بھی قدم اٹھانے کی ضرورت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈٓون کا اقتصادی شعبہ پر سنگین اور بے مثال اثر پڑنے کا امکان ہے ۔ حالات کے پیش نظر میں اپیل کرتا ہوں کہ ریاستی حکومتوں کو کووڈ 19 اور اس کے اثر سے نمٹنے کیلئے کم سے کم ایک لاکھ کروڑ روپے کا خصوصی پیکج دیا جائے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا